ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک،گردوں کا مرض بھی لاحق ہوگیا،ڈاکٹرز نے بُری خبر سنادی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں گردوں کا مرض بھی لاحق ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی ہوئی اور ان کے پلیٹ لیٹس کی 45ہزار سے کم ہوکر 25 ہزار ہوگئی اور ان کے گردوں کے فنکشن بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانے والی دوائی ہپارین کو بند کردیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق دل کے عارضہ کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی دوائی بند ہونے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔ پلیٹ لیٹس میں کمی اور گردوں کے متاثر ہونے سے نوازشریف کی صحت نازک ہے اور ان کی صحت کا گراف مستحکم نہیں، معالجین نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈسچارج کرنے پر آمادہ نہیں، اس حوالے سے معالجین کا موقف ہے کہ نوازشریف کی صحت جب تک مستحکم نہیں ہوتی علاج جاری رہے گا۔اس کے علاوہ نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹرزبیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔نواز شریف کی 24گھنٹے نگداشت کیلئے ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف ہمارے پاس مریض کی طرح زیر علاج ہیں، ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ یہ نواز شریف کا حق ہے وہ یہاں رہنے چاہتے ہیں یا کسی اورہسپتال جانا چاہتے ہیں، ابھی نواز شریف نے کسی اور جگہ جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، جب تک علاج مکمل نہیں ہو جاتا نواز شریف یہی ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف کو 5 روز قبل خون میں پلیٹلیٹس کم ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں دل کا معمولی نوعیت کا دورہ بھی پڑچکاہے۔یادرہے کہ ڈاکٹر شمسی کراچی واپس روانہ ہوگئے ہیں تاہم وہ میڈیکل سے رابطے میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…