پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انتخابات کیلئے درکار انتخابی فہرستوں کی اشاعت،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 25000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کیلئے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت ماہ نومبر میں کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 25000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

ووٹرز تسلی کرلیں کہ انتخابی فہرستوں میں ان کا اور اہل خانہ کے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کے لیے فارم 15, اعتراض کے لیے فارم  16اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 ڈسپلے سینٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔ فارم ڈسپلے سینٹرز پر دستیاب ہونگے. ووٹرز فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں۔ ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے دوران الیکشن کمیشن عوام کی سہولت کے لیے مراکز معلومات و شکایات بھی قائم کررہا ہے۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے تمام مراکز معلومات و شکایات,  ڈسپلے سینٹرز اور متعلقہ فارم  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk پر دستیاب ہونگے۔واضح رہے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 25  کے مطابق شناختی کارڈ بناتے وقت یا شناختی کارڈ میں ترامیم کرواتے وقت شاختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کو ووٹ کے اندراج کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے. الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27  کے مطابق اب ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے تک انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج,  منتقلی اور درستگی کروائی جاسکتی ہے. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہیندگان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔رائے دہندگان ووٹرز آگاہی مہم  اور انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت میں بھرپور حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…