اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما اور اہم عہدے پر فائز شخصیت کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش پر شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، نواز شریف کا دو ٹوک انکار

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملنے سے انکار کر دیا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میاں نواز شریف سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی خواہش ظاہر لیکن سابق وزیراعظم نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی،

صرف خاندان کے انتہائی قریبی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ملاقات پر پابندی عائد کر دی ہے اور صرف خاندان کے انتہائی افراد ملاقات کر سکیں گے۔ سیاسی اور دیگر شخصیات کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے کتاب رکھ دی گئی ہے اور عیاد ت کے لئے آنے والے افراد کتاب پر اپنے تاثر ات درج کر سکیں گے جن سے نواز شریف او ران کے خاندان کو آگاہ کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنت پاکستان کے وفود نے نواز شریف کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔جے یو آئی کے وفد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مولانا سلیم اللہ قادری اورمولانا لطف الرحمن کی قیادت میں وفد نے سروسز ہسپتال میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی قیادت میں بھی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج انکی فیملی کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔سیاست میں مخالفت کو دشمنی تک نہیں لے جانا چاہیے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھی نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا ؤں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کے دل میں کیا راز ہے یہ ان کو ہی پتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…