منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ٹرانسپورٹرزبھی مخالفت میں نکل پڑے،حکومت اور پاک فوج کی حمایت کا اعلان،آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے گاڑیاں دینے سے انکارکردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنا ملک کیخلاف ہے، ایسے کسی اقدام کیلئے گاڑیاں فراہم نہیں کریں گے، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے مارچ اور دھرنوں کیلئے بسیں دینے سے معذرت کرلی ہے،

صدر متحدہ ٹرانسپورٹ بادشاہ آفریدی نے کہاکہ جے یو آئی وفد نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کیلئے بسیں مانگیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جے یو آئی ف کے وفد کو گاڑیاں دینے سے انکار کردیا ہے، دھرنا 15دن یا مہینہ رہے، اتنے عرصے کے لئے گاڑیاں نہیں دے سکتے، آزادی مارچ کیلئے بسیں نہیں دیں گے، اس سے صرف ملک کانقصان ہے۔صدر متحدہ ٹرانسپورٹ نے کہاکہ کسی کیخلاف دھرنے یا جلوس کیلئے اپنی گاڑیاں نہیں دے سکتے، ہماری پبلک ٹرانسپورٹ صرف عوام کی سہولت کیلئے ہے، دھرنے کیلئے نہیں، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہ دیگر ٹرانسپورٹرز کو بھی منع کردیا،دھرنے، جلوس کیلئے گاڑیاں نہ دیں، ہم حکومت کو اس معاملے پرسپورٹ کریں گے، اگر زبردستی گاڑیاں لی گئیں تو امید کرتے ہیں حکومت ہمارا ساتھ دے گی۔بادشاہ آفریدی نے کہا ٹرانسپورٹرز متفق ہیں، دھرنے کے لئے گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، ہم اپنے ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنا ملک کیخلاف ہے، ایسے کسی اقدام کیلئے گاڑیاں فراہم نہیں کریں گے، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے مارچ اور دھرنوں کیلئے بسیں دینے سے معذرت کرلی ہے، صدر متحدہ ٹرانسپورٹ بادشاہ آفریدی نے کہاکہ جے یو آئی وفد نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کیلئے بسیں مانگیں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…