لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمودار ہورہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے امیونو گلوبین انجکشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے گزشتہ روز بھی ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی،
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبوں کے نشان بن رہے ہیں،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امیونیو گوبین انجکشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ میڈیکل بورڈ کے اپنے بھی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی مختلف رپورٹس کا جائزہ اور انہیں دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس حوالے سے ان کے بھائی شہباز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو بھی آگاہ رکھا گیا۔ گزشتہ روز بھی شریف خاندان کے افراد نے ہسپتال آکر نواز شریف کی عیادت کی۔رہنماؤں اور کارکنوں کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کاسلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمودار ہورہے ہیں میڈیکل بورڈ نے امیونو گلوبین انجکشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے