منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت تکتی رہ گئی، مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی کامیاب، 3 لاکھ افراد آزادی مارچ سے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کی حکمت عملی کامیاب، تین لاکھ افراد اسلام آباد پہنچ گئے، ایک موقر قومی اخبار میں شائع کالم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے بندے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے لیے اسلام آباد راولپنڈی میں اپنے عزیز و اقارب کے گھر پہنچ چکے ہیں، ان کی تعداد تین لاکھ بتائی گئی ہے، کالم میں لکھا گیا ہے کہ جیسے ہی مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا یہ لوگ باہر نکل آئیں گے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ مسلط کردہ حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے جس کے ذمہ دار عمران خان نیازی اور ان کو لانے والے قوتیں ہیں 27 اکتوبر کو 20 لاکھ سے زائد کارکن نصب شدہ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکل جائے گی چاروں صوبوں میں آزادی مارچ کے تمام تر انتظامات آخری مراحل میں ہے پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی آزادی مارچ ہو گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی جمعیت کے مرکزی شوری کے رکن مولانا مفتی روزی خان مولانا حافظ محمد یوسف اور مولانا محمد جمیل دوتانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک واحد دینی مذہبی و سیاسی پلیٹ فارم ہیں جو مسلسل73 سالوں سے پاکستان کے پارلیمانی سیاست کررہی ہے جو ہر قسم کرپشن سے پاک قیادت اور جماعت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں نصب شدہ حکمرانوں نے تبدیلی کی بدبودار نعرے پر قوم کو گمراہ کردیا اور مسلسل ایک سال سے انتقامی سیاست کو فروغ دے رہا ہے ایک سازش کے تحت ملکی سیاست کو گالی گلوچ سے متعرف کرایا گیا جمعیت علما اسلام ہی حقیقی اپوزیشن کی کردار ادا کررہی ہے 22 کروڑ عوام نے جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا خیر مقدم کیا ہے

جمعیت عوامی قوت سے ملکی اقتدار پر مسلط حکمرانوں کی بستر کو گول کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے ایوانوں میں بوکھلاہٹ کا خوف طاری ہو گئی ہے عوام کی ووٹ کو چوری کرنے والے عمران نیازی کے حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائیں حکمران جماعت اقتدار کی لائق نہیں ہے آزادی مارچ کو بھت جلد حکمرانوں کے مستعفی ہونے کی نوید سنائی گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے جانب آزادی مارچ کے حمایت جمعیت علما اسلام کے عظیم فتح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…