اسلام آباد (این این آئی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ ایک اور ٹک ٹاک صارف کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی منظر عام پر آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے جہاں وہ اجلاس کی
صدارت کرنے والی کرسی پر بیٹھاہے۔اس کے علاوہ احمد نامی نوجوان اس مقام پر بھی گیا جہاں تمام ممالک کے جھنڈے موجود ہیں، انہوں نے اس مقام پر پاکستان کے جھنڈے کیساتھ سیلفی بھی لی۔سرکاری دفتر میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے جہاں تنازع کھڑا کیا وہیں اب احمد کی ویڈیو نے مزید سوال کھڑے کردیئے ہیں۔