اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی رپورٹس برطانیہ بھجوائی گئیں، برطانوی ڈاکٹرز نے ان رپورٹس کو تشویشناک قرار دے دیا ہے، برطانیہ کے ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ یہ رپورٹس طبی مشورے کے لیے بیرون ملک بھجوائی گئی تھیں۔
میاں نواز شریف کی میڈیکل اور بلڈ رپورٹس برطانیہ میں معالجین نے دیکھیں، دوسری جانب حکومت نے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اب میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس طرح میڈیکل بورڈ کے ممبران کی تعداد اب 10 ہو گئی ہے۔