پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت  نے  500 سے زائد کنٹینرز اور لوڈ گاڑیاں کیوں پکڑلیں؟گڈز ٹرانسپورٹ  نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کااعلان کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی اور آزاد کشمیرگڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں 500 سے زائد کنٹینرز اور لوڈ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں کروڑوں روپے کا سامان لوڈہے جلاؤ گھیراؤ میں ہمیں پہلے بھی نقصان اٹھانا پڑا مگر حکومت آج تک نقصان پورا نہ کر سکی اگر ظلم کا سلسلہ جاری رہا تو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں.مال.برداری روک دی جا ئے گی

اگر حکومت نے راستے بند کرنے ہیں تو کنٹینرز خالی کریں یا پھرحکومت سندھ کی طرح خود ان معاملات سے نمٹنے کے لئے کنٹینرز خرید لیں لوڈ نگ اور ان لوڈ نگ نہ ہونے سے دھاڑی دار ہزاروں مزدور 18 اکتوبر سے مسلسل بے روزگار ہیں محرم.الحرام ہو یا عید میلاد النبی.احتجاج کو روکنے یا کسی بھی ایونٹ کے لئے کنٹینرز پکڑ لئے جاتے ہیں.ہم اس زیادتی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں تاکہ ظلم کو روکا جاسکے کنٹینرز.میں کھانے پینے کی اشیاء،ادویات سمیت اہم تجارتی سامان ہو تا ہے۔ ان خیالات کا اظہارراولپنڈی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شکیل قریشی نائب صدر طارق نیازی،فنانس سیکر ٹری خالد عباسی، شبران عباسی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ راولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری طاہر تاج بھٹی، مغل سرائے مارکیٹ کے صدر شیخ شبیر،صدر لیبر وونگ لعل خان جنرل سیکرٹری آصف بلا، چیئرمین اتحا گروپ راجہ سلیم سر پرست اعلیٰ الخدمت گروپ ملک مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد شکیل قریشی سردار طارق اور دیگر نے کہا کہ کنٹینرز کی ناجائز پکڑ دھکڑ کے خلاف حکومت کو لائحہ عمل پیش کرتے ہیں گاڑی کو راستہ بند کرنے کے لیے نہ کھڑا کیا جائے صرف کنٹینرکو اتار کر رکھا جائے کنٹینر کا فی یومیہ رقم انتظامیہ ادا کرنے کی یقین دھانی کروائے اشیاء خوردنوش اور ادوایات کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو نہ پکڑا جائے حکومت پنجاب اپنے اقدامات پہ نظر ثانی کریں ورنہ ہم اپنا کاروبار بند کرنے پہ مجبور ہوجائیں گے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اشیاء خوردنوش اور ادویات کی ترسیل مکمل بند کر دیں گے تمام گڈز برادری سے مشاورت کے بعد پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار حکومت ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…