لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج میں رہنمائی کے لئے بیرون ملک طبی ماہرین سے بھی رجوع کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ پارٹی نے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے بیرون ممالک میں موجود طبی ماہرین سے رابطہ کرتے ہوئے طبی ٹیسٹوں اور بیماری کی حالیہ صورتحال کی رپورٹس بھجوا دیں
جہاں بین الاقوامی ماہرین نواز شریف کو لاحق ممکنہ عارضہ کی تشخیص کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے بیرون ملک طبی ماہرین سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، صحت کی حالت اور عارضے کی تفصیلات بیرون ممالک میں طبی ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ ہے پوری قوم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ نواز شریف کو لاحق عارضے کی تشخیص کیلئے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی تجویز کے مطابق نواز شریف کو ادویات اور انجکشنز دیئے جا رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شریف خاندان اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم سے نواز شریف کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل ہے۔ اللہ تعالی نواز شریف کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج میں رہنمائی کے لئے بیرون ملک طبی ماہرین سے بھی رجوع کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ پارٹی نے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے بیرون ممالک میں موجود طبی ماہرین سے رابطہ کرتے ہوئے طبی ٹیسٹوں اور بیماری کی حالیہ صورتحال کی رپورٹس بھجوا دیں جہاں بین الاقوامی ماہرین نواز شریف کو لاحق ممکنہ عارضہ کی تشخیص کریں گے۔