اسلام آباد (این این آئی)میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پروفیسر شجی،ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔ شعبہ نیورالوجی کے ڈاکٹر نے سابق صدر کا خصوصی معائنہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ شعبہ نیورالوجی کے ڈاکٹر نے
سابق صدر کو ٹیسٹ تجویز کر دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری کا شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا، آصف زرداری کا بلڈپریشر معمول کے مطابق ہے،سابق صدر کو گردن، مہروں میں درد کی بدستور شکایت ہے۔ڈاکٹرز نے سابق صدر کی فزیو تھراپی دوبارہ شروع کرنے پر غور کر دیا۔