سلام آباد (آن لائن)ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی وزیر اعظم آفس میں ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی۔تفصلات کے مطابق آج ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ماڈل اس ویڈیو میں وزیراعظم آفس کے اندر موجود ہیں۔
تاہم اب کہانی کچھ اور ہی نکلی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جس کانفرنس ہال میں موجود ہیں اس کا وزیراعظم ہاس یا آفس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلکہ یہ کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کرکے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا۔ حریم شاہ کی وزات خارجہ کے کانفرس ہال میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم آفس کے نوٹس لینے کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بوڑد روم میں صدارتی چئیر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ معروف ماڈل حریم شاہ کچھ عرصہ قبل اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب سینئیر صحافی مبشر لقمان نے ماڈل حریم شاہ اور ان کی دوست پر اپنے ہیلی کاپٹر پر کچھ سامان چوری کرنے کا الزام لگایا،مذکورہ ماڈلز کی تصاویر ہمیں دیگر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں۔تاہم حریم شاہ آج وزارت خارجہ کے کانفرنس روم میں بنائی گئی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ یاد رہے کہ حریم شاہ وہی خاتون ہیں جن پر معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے طیارے سے اشیاء چوری کرنے لکا الزام لگایا تھا۔ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن (ایپ) اور پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو مختلف انداز کی ہوتی ہیں۔ حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی ویڈیو میں انڈین گانا لگا رکھا تھا۔