لاہور(این این آئی) مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کی۔مریم نواز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز پیش ہوئے۔ دوران سماعت فاضل بینچ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مریم نواز کو کتنے کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر نیب کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ
مریم نواز صرف چوہدری شوگر مل میں گرفتار ہیں۔درخواست گزار کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ کمپنی کیسوں میں نیب براہ راست مداخلت نہیں کر سکتا۔منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔استدعا ہے کہ چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی جائے۔نیب کے وکیل نے تفصیلی جواب داخل کرانے کیلئے وقت دینے کے لئے استدعا کی جسے دو رکنی بنچ نے منظور کر لیا۔ فاضل عدالت نے مریم نواز کے وکلا ء کی جانب سے اگلی تاریخ جلد رکھنے کی استدعا بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔