آزادی مارچ روکنے کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن، احکامات جاری

23  اکتوبر‬‮  2019

فیصل آباد (آن لائن)آزادی مارچ روکنے کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن، آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سے کانسٹیبل تک کے ملازمین کی چھٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے اضلاع کے سربراہان کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام ملازمین کو الرٹ اور ریزرو پولیس کو تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ سنٹرل پولیس آفس پنجاب سے جاری ہونے

والے احکامات میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ پٹرولنگ، کمانڈنٹ آفیسر پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد، کمانڈنٹ آفیسر پولیس کالج سہالہ، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور، ڈی آئی ایس پی یو پنجاب، پرنسپل پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فاروق آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ ریزرو پولیس کو صوبہ کے تمام اضلاع میں بھجوایا جائے تاکہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور اس کی حلیف جماعتوں کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔ جس کے تحت فیصل آباد میں 22 ریزرو بھجوائی جائیں گی جن میں 6 ریزرو پٹرولنگ، ایک کمیٹی ایس پی یو، 9 پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوشن، 6 ٹرینیز کے علاوہ 15 ریزروز پنجاب ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فاروق آباد سے بجھوائی جائیں گی۔ اس طرح لاہور کے لئے 50 ریزروز، شیخوپورہ کے 20، ننکانہ کے لئے 17، قصور کے لئے 10، گوجرانوالہ کے لئے 15، گجرات کے لئے 9، راولپنڈی کے لئے 120، اٹک کے لئے 80، جہلم کے لئے 12، چکوال کے لئے 7 ، سرگودھا کے لئے 4، میانوالی کے لئے 12، ملتان کے لئے 6 سمیت دیگر اضلاع کے لئے 503 ریزرو کمپنیوں کو بھجوایا جائے گا جوکہ مبینہ طور پر آزادی مارچ کو روکنے کے لئے متحرک رہیں گی۔ مذکورہ ریزرو فورسز آج سے اضلاع میں پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…