اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم درانی کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض اکرم درانی کی
عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت چار نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پرمولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔