احتساب عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی،والد سے ملاقات کی درخواست پر بھی فیصلہ سنا دیا

23  اکتوبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج مریم نواز کو 14روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا۔چونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لہذا آج مریم نواز نے نیب کورٹ میں جج سے والد سے ملاقات کرنے کی درخواست کی۔ا حتساب عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جج صاحب سے میاں صاحب سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے انکار کر دیا۔مریم نواز نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ والد کی طبعیت خراب ہے جس وجہ سے پریشان ہوں۔جیل واپسی سے قبل والد سے ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔جب مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔جب کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے مریم نواز کو دوبارہ 25اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،جب کہ دوسری جانب ں سوشل میڈیا پر “نواز شریف کو مریم نوز کی ضرورت ہے” کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا گیا تھا اوران کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محض نواز شریف اور مریم نواز کا مقدمات سے بچنے کے لیے باہر رہنے کا بہانہ ہے،تاہم دونوں باپ بیٹی نے پاکستان آکرمقدمات کا سامنا کیا اور اب جیل کاٹ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…