منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

نوازشریف کو ڈینگی ہے یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کارکنوں کی ہسپتال کے باہر شدید نعرے بازی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کے چیک اپ کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔ میڈیکل بورڈ میں ماہر سرجن،میڈیسن،شوگر،انفیکشن ڈیزیز اور پتھالوجسٹ شامل ہیں۔ پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز کو میڈیکل بورڈ کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔پروفیسر آف پلمانولوجی ڈاکٹر کامران خالد چیمہ،پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عارف ندیم ،پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر فائزہ بشیر،

ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انڈرو کرنالوجی ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انفکیشن ڈیزیز ڈاکٹر صوبیہ قاضی بورڈ میں شامل ہیں ۔ نواز شریف کا ہسپتال میںمعمول کا طبی معائنہ بھی کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو ڈینگی بخار نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں کارکنوں کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال کے باہر جمع رہی جو قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…