کراچی (آن لائن) آزادی مارچ کو روکنے کے لیے تحریک انصاف کے اراکین اور کارکنان بھی میدان میں آگئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اسی حوالے سے جوڈو کراٹے کی پریکٹس کی اور کارکنان کی تیاری کا جائزہ بھی لیا
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے نوجوانوں اور ساتھیوں کے ساتھ خطرناک جوڈو کراٹے کی مشقیں بھی کیں راجہ اظہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں ساتھیوں کے ہمراہ جوڈو کراٹے سے مولانا فضل الرحمان کی فورس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مولانا کی فورس کو جواب دینا ضروری ہے ہم مسلح نہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کی فورس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ مشقیں سیلف ڈیفنس کے لیے کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمن سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے مولانا صاحب پیسوں کے لیے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی والے ابو بچانے کے لیے مولانا کو استعمال کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ نکال کروہ شرمندہ ہونگے اس مارچ میں مدرسوں کے بچوں کو ورغلا کر لائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی ملک کا پیسہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے جواب دینا ہوگا چاہے کتنے مارچ کرلیں۔