جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امریکا سے مذاکرات، پاکستان کا طالبان پر غیر اعلانیہ جنگ بندی کیلئے دبائو

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کیلئے طالبان پر زوردیا ہے کہ اگروہ اس مرحلے پر کھل کر جنگ بندی کااعلان نہیں کرسکتے تو غیراعلانیہ جنگ بند کردیں۔امریکا نے پاکستان کی اس تجویز سے اتفاق کیاہے اور کہا ہے کہ اگر طالبان ایسی کوئی یقین دہانی کرادیں تو وہ مذاکرات کیلیے تیار ہے۔اگست میں طالبان اور امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے

مابین امن معاہدے پراتفاق ہوچکا تھا اور صدر ٹرمپ نے طالبان وفد کو کیمپ ڈیوڈ میں مذاکرات کی دعوت بھی دیدی تھی لیکن اس میں اچانک رکاوٹ اس وقت پیدا ہوگئی جب ٹرمپ انتظامیہ کے بعض ارکان نے اس معاہدے کو ’’سرنڈر‘‘قراردیکر اسے ماننے سے انکارکردیا۔ٹرمپ انتظامیہ معاہدے میں سیزفائرکا لفظ شامل کرکے طالبان سے مکمل جنگ بندی یا تشدد کو کم ازکم سطح پر لانے کی یقین دہانی چاہتی تھی لیکن طالبان نے اسے ماننے سے انکارکردیا تھا۔اس پر صدر ٹرمپ کو امن عمل ’’ڈیڈ‘‘قراردینے کا اعلان کرنا پڑا۔پاکستان جس کی کوششوں سے دوحہ مذاکرات شروع ہوئے تھے نے فریقین کو مذاکرات کی میزپر لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں اور اس ماہ کے اوائل میں طالبان وفد ملابرادر کی سربراہی میں پاکستان آیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو بھی یہاں بلایا گیا ،اس دوران فریقین میں مذاکرات کے دو ادوار ہوئے۔مذاکرات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے طالبان پرزوردیا ہے کہ وہ غیرعلانیہ جنگ بندی کریں یا تشدد کو کم سے کم سطح پر لانے کی یقین دہانی کرائیں۔طالبان نے اس کی ابھی پوری طرح یقین دہانی تو نہیں کرائی تاہم فریقین اعتماد بحال کرنے کے بعض اقدامات پر متفق ہوگئے ہیں۔گزشتہ دنوں فریقین میں قیدیوں کے تبادلے بھی اعتماد بحال کرنے کی انہی کوششوں کا حصہ تھے۔پاکستان اب پرامید ہے کہ امریکہ اورطالبان جلد مذاکرات کی میزپر آجائیں گے،امریکی وزیردفاع مارک ایسپرکا دورہ کابل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔دوران سفر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد افغان مسئلے کا پرامن حل نکالنا ہے۔ وہ کسی ایسے معاہدے کے لیے پرامید ہیں جس سے اٹھارہ سال سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔ ‎

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…