دھرنا پرامن ہوا تو سہولتیں دینگے ورنہ ۔۔۔!!! حکومت نے اپوزیشن کووارننگ دیدی

20  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پرامن دھرنے اور احتجاج کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، مولانا فضل الرحمن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہے۔

گزشتہ شب کراچی میں ایک سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی ملک و قوم کے مفاد میں بات سننے کو تیار ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے تاہم انتشار اور بدامنی پھیلانے کی صورت میں دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں، مولانا فضل الرحمن کے مطالبات سنیں گے جو مطالبات جائز ہوں گے اس پر غور بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے ملک کی بقا و خیر خواہی کے لیے راست اقدامات کرے گی جس میں ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، پرامن احتجاج اور دھرنا پر ہر سہولت فراہم کریں گے لیکن بدامنی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی شخصیت ہیں، مذکرات میں کچھ حتمی نہیں، بات چیت کرکے راضی کرنے اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دست بردار کرانے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ حج پالیسی میں نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جس سے حجاج کو فائدہ ہوگا، حاجیوں کے لیے حج کو آسان تر بنانے کے لیے حکومت متحرک ہے، حاجی ہمارا باس اور ہم اس کے خادم ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…