جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، پاکستان میں کسی مارشل لاء کا کوئی خطرہ ہے یا نہیں ؟ واضح کر دیا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی مارشل لاء کا کوئی خطر ہ نہیں ،پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت ہے،ہم آج بھی پر امن احتجاج کے مخالف نہیں مگر جب اپوزیشن ڈنڈے لیکر حکومت گرانے کیلئے دھر نے اور مارچ کی بات کر ے تو ان کو کون کنٹینرز اور بر یانی دے گا ،اگر اپوزیشن پر امن احتجاج کر یں تو ان تمام سہولتیں دینے کیلئے تیار ہیں،اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں۔

وہ صرف عمران خان کی مخالفت میں مولانا فضل الر حمن کے احتجاج میں شر یک ہوں گی،وزیر اعظم عمران خان پانچ سال کیلئے وزیر اعظم بنے ہیں کسی استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، داتا دربار سمیت پنجاب بھر میں مسلمانوں کی جتنی مقدس مذہبی درگاہیں ان میں بھی تزہین آرائش سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار عرس مبارک کے تیسر ے روز دربار پر حاضری اور چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اپوزیشن اور دیگر لوگ کہتے ہیں کہ تحر یک انصاف مذاکرات کی سیاست نہیں کرتی اب ہم نے مذاکرات کر نے کا فیصلہ لیا ہے تو اب لوگ کہتے ہیں کہ حکومت خوفزدہ ہے اس لیے مذاکرات کر رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے اپوزیشن کے دھر نے اور مارچ سے ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ملکی مفاد میں مذاکرات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارت لائن آف کنٹر ول پر گولہ باری کر رہا ہے کشمیر یوں پر ظلم ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں شدید کشیدگی ہے ان حالات میںپاکستان دشمنی میں بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر ے تو سمجھ آتا ہے مگر یہ سمجھ نہیں آتی کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج اور دھر نوں سے ملک میں کیوں عدم استحکام پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہیں میں سمجھتاہوں کہ کوئی بھی محب وطن یہ نہیں چاہے گا کہ وہ پاکستان میں عدم

استحکام پیدا کر نے کے کسی منصوبے کا حصہ دار بنے اس لیے عوام اپوزیشن کے ایجنڈے کو مستر د ہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی قوم یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل مارشل لاء نہیں صرف اور صرف جمہوریت ہے اس لیے ملک میں مارشل لاء کا کوئی خطر ہ نہیں جمہوریت ہی ملک میں آگے بڑ ھے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی توجہ

صرف مسئلہ کشمیر پر ہے اور ہم بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں اس لیے ہم کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو اس وقت حکومت کے خلاف نہیں بلکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر نا چاہیے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے دھر نے اور احتجاج سے کسی بوکھلائٹ کا شکار نہیں آج بھی پاکستان میں پر امن احتجاج کی مکمل آزادی ہے۔

اور حکومت پرامن احتجاج کر نیوالوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں دینے کیلئے تیار ہے لیکن یہ بات طے ہیں کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی کو بھی احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں اس لیے قانون اور آئین کی حکمرانوں کو ہرصورت یقینی بنایا جائیگا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پورراہداری منصوبے کا ہر صورت آئندہ ماہ افتتاح کر دیا

جائیگا اور باباگر ونانک کے550جنم دن کی تقر یبات کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ داتا دربار سمیت پنجاب بھر میں مسلمانوں کی جتنی مقدس مذہبی درگاہیں اور مزار ہیں ان میں بھی تزہین آرائش سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ پوری دنیا کے سیاح ان مذہبی مقدس مقامات کے بھی دورے کر سکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…