اسلام آباد (این این آئی)پیمرا کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کوریج رکوانے کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ایچ آر سی پی، آئی ایف جے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور رپورٹرز سینز فرنٹیر کو خط لکھا گیا ۔ خط میں کہاگیاکہ جے یو آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے ، جس کے ملک بھر میں لاکھوں
ووٹرز ہیں ۔خط میں کہاگیاکہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کے خلاف جے یو آئی نے آواز اٹھائی تو پیمرا نے پابندی عائد کردی ، سیاسی جماعت ہونے کہ ناطے احتجاج ہماراہ آئینی اور جمہوری حق ہے۔خط میں کہاگیاکہ ملک بھر میں جے یو آئی کے لاکھوں کارکنان موجود ہے، جنکی آواز کو پیمرا غیر جمہوری طریقہ سے دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ جے یو آئی کی آواز بنے۔