متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش،جانتے ہیں اس کا کیا فائدہ ہوگا؟

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو ڈیٹا بیس تک رسائی ملنے کے بعد افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔یہ پیشکش متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الحملی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں کی۔وزارت اوورسیز

کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس تک رسائی سے پاکستان کو وہاں پر ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان متعلقہ شعبوں کے لیے افرادی قوت تیار کر کے متحدہ عرب امارات بھیج سکے گا۔ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افرادی قوت کی شفاف بھرتی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مربوط بنانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…