جلاد چچا نے ظلم کی انتہا کر دی،سگی ماں سے ملاقات کرنے پر 3 بھتیجوں پر وحشیانہ تشدد، الٹا لٹکا کر مارتا رہا،قریب کھڑے شخص تماشہ دیکھتے رہے

19  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں ظالم چچا نے معمولی سی بات پر اپنے تین بھتیجوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔ یہ شقی القلب شخص بچوں کو الٹا لٹکا کر مارتا رہا۔بات صرف اتنی سی تھی کہ ان معصوم بچوں

کی والدہ چند روز قبل کسی بات پر ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی۔بچوں کو ماں کی یاد ستائی تو قریب ہی واقع اپنے ننھیال گھر میں چلے گئے اور والدہ سے ملاقات کر کے واپس آگئے۔ بدقسمتی سے بچوں کے درندہ صفت چچا کو اس بات کی خبر ہو گئی تو اس نے بچوں کے گھر واپس آنے پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔چچا نے تینوں بچوں کو باری باری مارا۔ ایک بچے کو کپڑے سے باندھ کر لٹکایا اور پھر مارتا رہا۔بچے روتے رہے فریاد کرتے رہے، لیکن ظالم انسان کو ترس نہ آیا۔بچوں نے بار بار معافی بھی مانگی، مگر یہ شخص ٹس سے مس نہ ہوا۔ اس نے بچوں کی چھوٹی چھوٹی عمروں کا بھی لحاظ نہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق وہاں اور بھی لوگ موجود تھے وحشی صفت انسان کے خوف سے کسی کو اتنی جرات نہ ہوئی کہ اس شخص کو اس کی ظالمانہ حرکت سے باز رکھ سکے۔وزیر اعلی کے نوٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتارکرلیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ کی زیرنگرانی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے فوری رابطہ کریں۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ نے گھر جا کر متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے انہیں 20 ہزار روپے اور نئے کپڑے دیئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…