جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کے مسافروں کی ریزرویشن اب انہی کے ہاتھ میں، انتہائی اہم سروس کا آغاز ہو گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ پی آئی اے نے موبائل ایپ کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے مسافر اپنے موبائل فون پر ریزرویشن بھی کرسکیں گے،بدھ کو پی آئی اے اور ترکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کے درمیان کاروباری اشتراک کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب سے خطاب سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہٹ اٹ آئی ٹی کمپنی کے ساتھ ہمارا تکنیکی اشتراک نہایت شاندار رہا ہے اور اس نئے ریزرویشن سسٹم کی بدولت

پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے موبائل ایپ کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے مسافر اپنے موبائل فون پر ریزرویشن بھی کرسکیں گے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہٹ اٹ ترکی کی کمپنی سے اشتراک سے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے اور ہٹ اٹ کمپنی کے تجربے سے پی آئی اے کی تکنیکی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پی آئی اے اور ہٹ اٹ کمپنی کے اشتراک کا ایک سال مکمل ہونے پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے ہٹ اٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مادام نور گوکن نے بھی خطاب کیا اور پی آئی اے کے ساتھ اپنے کاروباری اشتراک کو دونوں کمپنیوں کیلئے سود مند قرار دیا۔ریزرویشن سسٹم کی کامیاب تکمیل پر پی آئی اے کے ڈی جی ایم اسد بخاری اور ہٹ اٹ کی منیجر ایمنی اردو کو خصوصی تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔تقریب میں ترکی کے قونصل جنرل، پی آئی اے اور ہٹ اٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ قبل ازیں ہٹ اِٹ کے وفد نے پی آئی اے کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ میں خصوصی بچوں کے سکول کا دورہ کیا اور بچوں کی تھراپی کے لئے مشینری کا تحفہ دیا۔ پرسیژن انجنیئرنگ کمپلیکس کے ڈرایکٹر اور الشفا ٹرسٹ کے ٹرسٹی ائیر وائس مارشل ثوبان نذیر سید اور ایڈوائزر ٹو سی ای او ائیر وائس مارشل نور عباس نے وفد کو الشفا ٹرسٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ہٹ اٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مادام نورگوکن نے ائر وائس مارشل ثوبان نذیر سید کی سربراہی میں الشفاء ٹرسٹ کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے

پی آئی اے کے سماجی بھلائی کے کام کو سراہااور اس اہم خدمت میں اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔ وفد کے ارکان نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور الشفاء ٹرسٹ کی سہولیات کا دورہ کیا۔ الشفاء ٹرسٹ کے صدر محمد شعیب نے وفد کا خصوصی بچوں کے لئے تحائف پر شکریہ ادا کیا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے ہٹ اِٹ کی سربراہ مادام نورگوکن کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…