اسلام آباد (آن لائن) ترکی کے صدر طیب اردگان کا متوقع دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردگان جو 23اکتوبر کو سرکاری دورے پر پاکستان آرہے تھے تاہم ترکی اور شام کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اب طیب اردگان کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے دورے کیلئے تاریخ کو اعلان بعد مین کیا جائے گا۔