اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کی گن اینڈ کنٹری کلب کی ممبر شپ ختم کرنے کے کیس میں معاملہ حل کرنے کے لیے کلب کی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے وکیل نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا دانیال عزیز کو کلب سے نکال دیا گیا ؟
وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ جی بالکل کلب سے نکال دیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کسی ممبر کو نکالنے کے لیے کیا طریقہ کار ہے ؟ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کلب کے قانون میں کسی ممبر کی شنوائی کے لئے کیا قانون ہے؟ ۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ دانیال عزیز نے کمیٹی کو سماعت کے لئے درخواست دی تھی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کلب کے مسائل عدالتوں میں نہیں آنے چاہیے۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ میں نے ذاتی طور پر درخواست دی ہے کہ اس مسلے کو حل کریں،اس مسلے کو حل کرنے کے لئے چئیرمین کلب اور ایگزیکٹو سے درخواست کرونگا ۔نعیم بخاری نے کہاکہ میں عدالت میں پیش ہوا ہو تو کمیٹی میں نہیں بیٹھوں گا۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ تین ہفتوں میں ہم اس مسلے کو حل کرلیں گے،دانیال عزیز کو کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے بلالیں گے۔عدالت نے نعیم بخاری کی یقین دہانی پر درخواستیں نمٹا دی گئیں