بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے حلقے کے فنڈز کس وفاقی وزیر کے حلقے میں استعمال کئے جارہے ہیں؟ برجیس طاہرنے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن )سانگلہ ہل سابق وفاقی وزیرامورکشمیر، پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے عمران خان کے ذریعے میرے حلقہ NA117سانگلہ ہل کے 15کروڑ کے ترقیاتی فنڈ رکواکراپنے حلقہ میں لگوالیے ہیں جو میرے حلقہ کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ان فنڈز کی بندش سے میرے حلقہ کی متعدد سٹرکیں اور

خصوصی طورپر سانگلہ ہل موٹروے کو جانے والی اہم ترین سٹرک کی تعمیر رُک چکی ہے جس سے عوام کو بہت بڑی پریشانی کا سامناہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وہ 13اکتوبر کو بروز اتوار سانگلہ ہل میں عوامی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید واضح کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کو شروع کریں اور بیشک اپنے نام کی تختیاں لگوالیں اور میرے حلقہ میں آکر جلسے کریں اُن کے جلسوں کے لیے بندے ہم دیں گے ۔میرے خلاف سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر ہے لیکن خدارا میرے حلقہ کی عوام پر رحم کھائیں ،چوہدری برجیس طاہرنے مزید کہا 27اکتوبر نے مولانا فضل الرحمن کے حکومت خلاف آزادی مارچ اور دھرنے میں ن لیگ کی شمولیت کے متعلق میڈیا کی طرف سے کیے جانے والے سوال کا جواب گول کرتے ہوئے خصوصی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی موجودہ PTIحکمرانوں کی ناقص پالیسیوں عوام و دیگر سیاسی پارٹیاں خود ہی ان کے خلاف میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کرچکی ہیں تاہم چوہدری برجیس طاہر نے مزیدمیڈیا کے اس سوال میاں محمد نواز شریف تو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا ساتھ دینے کا واضح کرچکے ہیں اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے جس پر برجیس طاہر نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف جو اعلان اور فیصلہ کیاہے وہ اپنی جگہ درست ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ

ن کے صدر میاں شہباز شریف کریں گے اس پر پوری پارٹی من و عن عمل کرے گی اور قائد میاں نواز شریف کی طرف سے کیا جانے والا کوئی بھی فیصلہ ہمارے لیے ہرلحاظ سے مقدم ہے چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے اس موقع پر موجودہ PTIحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ہی بُنے ہوئے جال میں بُری طرح پھنس چکی ہے اور یہ 2020میں حکومت ختم ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…