جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا مس فائر ہوا تو پھر کیا ہو گا ؟ ٹکرائو کی پالیسی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ شہباز شریف نے شرکت سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز لاہور میںہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں چا ر بار وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں پیشکش ٹھکرا دی ۔ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے اگر مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ اور دھرنا

مس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی ۔ گزشتہ روز میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں تھے انہوں نے اپنی موقف کے حق میں ماضی کی مثالیں بھی دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا دھرنا مس فائر ہوا تو یہ حکومت کیلئے پلس پوائنٹ ہو گا ۔ ٹکرائو کی پالیسی سے اب تک ہونے والے نقصانات سے بھی رہنمائوں کو آگاہ کیا ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کی ٹکرائو پالیسی کا انجام بھی بتایا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کی اکثریت آزادی مارچ اور دھرنے میں شمولیت کی حامی ہے ۔ اجلاس میں شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ انہیں چار بار وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا ۔ نواز شریف سے بغاوت کا کبھی نہیں سوچ سکتا ۔ ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف مجھے حکم دیں گے وہی میرا فیصلہ ہو گا ، میری رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…