پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کتنی بار وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی ؟ نواز شریف سے بغاوت۔۔ شہباز شریف نےبالآخر حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں چا ر بار وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں پیشکش ٹھکرا دی ۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے

اگر مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ اور دھرنا مس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی ۔ گزشتہ روز میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں تھے انہوں نے اپنی موقف کے حق میں ماضی کی مثالیں بھی دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا دھرنا مس فائر ہوا تو یہ حکومت کیلئے پلس پوائنٹ ہو گا ۔ ٹکرائو کی پالیسی سے اب تک ہونے والے نقصانات سے بھی رہنمائوں کو آگاہ کیا ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کی ٹکرائو پالیسی کا انجام بھی بتایا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کی اکثریت آزادی مارچ اور دھرنے میں شمولیت کی حامی ہے ۔ اجلاس میں شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ انہیں چار بار وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا ۔ نواز شریف سے بغاوت کا کبھی نہیں سوچ سکتا ۔ ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف مجھے حکم دیں گے وہی میرا فیصلہ ہو گا ، میری رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…