جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد قیمتی جواہرات سمیت اکثر اشیاء کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا،یہ چیزیں دراصل کس کی ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

6  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے مشیر ملزم لیاقت قائم خانی نے فنگرپرنٹ سے کھولے گئے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم لیاقت قائم خانی کا بیان میں کہنا ہے کہ 8 بھائی ہیں اور سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں، گھر سے برآمد ساری گاڑیاں میری نہیں بلکہ خاندان اور دیگر پارٹنرز کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم لیاقت قائم خانی کا 14 روزہ ریمانڈ پیر کے روز ختم ہورہا ہے جنہیں مزید ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں برآمد ہوئیں تھیں۔گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے تھے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…