اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اورتجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم اور اسلاموفوبیا کے خلاف انتہائی مؤثر انداز میں بات کی مودی کو بھی رگڑا اور مسلم ممالک کے بہت سے لیڈروں کی خاموشی کا بھی شکوہ کیا ۔روہنگیا مسلمانوں کا بھی ذکر کیا اگر فلسطین کا بھی ذکر کر دیتے تو بہت اچھا ہوتا۔حامد میر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے
تجارتی مفادات کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے۔ گیارہ ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہو چکی لیکن دنیا نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ آج مجھے کافی عرصے بعد آٹھ سال پرانا عمران خان نظر آیا ۔امید ہے وہ ہندوستان کے مقابلے کے لئے قوم کو متحد بھی کریں گے۔