جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مو لا نا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے ملک میں فی الفور عام انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خارجہ وداخلہ سمیت دیگر شعبوں میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے نا اہل اور نا تجربہ کار وزیر اعظم اور اس کی ٹیم کے ہاتھوں کشمیر نکلتا دکھائے دے رہا ہے کشمیر پر حکومت کی پالیسی انتہائی غیر موثر ثابت ہو ئی ہے

یہی وجہ ہے کہ مقببوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کی بجائے دن بدن خراب ہورہے ہیں عمران خاں کے دورہ امریکہ سے کوئی بڑا بریک تھرونہیں ملے گا نوازشریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے مو لا نا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی رہبر نواز شریف اور اس کا اعلان پارٹی صدر شہباز شریف کرینگے اصولی اور اخلاقی طور پر مو لانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمائیت کا اعلان کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پر سابق ایم این اے رانا افضال حسین، ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، میا ں عبدالرؤف، سا بق چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور،میڈ یا کو آرڈی نیٹر ندیم گورایہ، ضلعی آرگنائزر چودھری محمود اختر گورایہ اور سابق یوسی چیئر مین ملک نوید چوہان کے ہمراہ ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کا فلیش پوائنٹ بننا حکومتی پا لیسیوں کا نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ملکی حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے وزیر اعظم کا باربار یوٹرن سے ان اپنے وعدوں اور دعووں کی نفی ہو ئی ہے،احتساب کے نام پر اپوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہے اس سے ملک کے اندر سیاسی، معاشی اور جمہوری عدم استحکام پیداہو رہا ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نو از لیگ میں کو ئی دھڑا بندی نہیں کسی بات پر اختلاف ہو جانا جمہوریت کا حسن ہے مسلم لیگ(ن) نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی کا اسمبلی اجلاس میں آنا ان کا آئینی اور بنیادی حق ہے ان کے پروڈکیشن آرڈر جاری نہ کرنا بدیانتی ہے ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل کرنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہے نوازشریف کی ڈیل 22کروڑ عوام اور ملک کے ساتھ ہے حکومت عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکی ہے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت نے عوام کو کو ئی ریلیف نہیں دیا حکمران جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں 2020ء  الیکشن کا سال ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…