بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کرگیا، بڑے طوفان کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

22  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، جسے ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے، طوفان مغرب کی جانب بڑھے گا اور عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا، جیسے جیسے ڈپریشن بڑھنا شروع ہوگا کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(پیر)صبح تک ڈپریشن باقاعدہ طوفان کی صورت اختیار کرلے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے سمندر سے 610 کلو میٹر دور بحیرہ عرب کے شمال مشرق اور مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، تاہم پاکستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈائریکٹر موسمیات  ے مطابق ا س ڈپریشن سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپریشن مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، اس کے اومان کے مغربی ساحل کی جانب جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں سمندری ہواؤں کی معطلی اور ہیٹ ویو اسی ڈپریشن کے باعث ہے، جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ماہرین موسمیا ت کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام مالدیپ کی جانب سے تجویز کردہ ہیکا رکھا جائے گا جسے کے معنی شکریہ کے ہیں۔یاد رہے کہ ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں تھم گئیں ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ اور ماہرین نے ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…