پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باوجودمعیشت بگڑ رہی ہے،ایک سال میں بجلی،گیس، پٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کتنا ہوشربا اضافہ ہوا، حیران کن انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام اور کاروباری برادری کی مایوسی ختم کرنے کے لئے مزید معنی خیز اقدامات کی ضرورت ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران جاری حسابات کا خسارہ کم ہوا ہے جس کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے مگر یہ ناکافی ہے۔

صنعتی ترقی میں کمی آئی ہے، صنعتی پیداوار اوربڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم ہو رہی ہے،ٹیکسٹائل و جنرل انڈسٹری پریشانی کا شکار ہے۔آٹو موبائل سیکٹرکی پیداوار نصف رہ گئی ہے، زرعی پیداوارکی صورتحال پریشان کن ہے، خدمات کا اہم شعبہ، اسٹاک ایکسچینج، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کابراحال ہے اور دیگر شعبے بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔برآمدات جامد جبکہ قرضے بڑھ رہے ہیں جس سے جی ڈی پی پر اثر پڑ رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آٹے، چینی، دال اور گھی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمت میں 123 فیصداضافہ ہوا ہے، گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں 143 فیصد، بجلی کی قیمت میں 12فیصد، پٹرول کی قیمت میں 23 فیصد، بے روزگاری میں 5 فیصد، ادویات کی قیمت میں 200 فیصد، صحت کی سہولیات 13 فیصدجبکہ تعلیم 7 فیصد مہنگی ہو گئی ہے جس نے عوام کی کمر توڑدی ہے اور عام خیال یہ ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی حقائق کو چھپانا ناممکن ہے کیونکہ جب لوگ بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہوں، کاروبار ٹھپ پڑے ہوں اور بازار میں بکنے والے اشیاء کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہو تو عوام کو پتہ چل جاتا ہے کہ ریکارڈ وقت میں صورتحال ٹھیک کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے۔حالات سے تنگ آ کرپنجاب کے چار ضلعوں کے پاور لومز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں گاڑیوں کے شو روم مالکان نے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے،اسپتالوں میں ادویات اور ویکسین کی قلت سے اموات ہو رہی ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کی توقعات تلخ معاشی حقائق کے سامنے ڈھیر ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے انکی مایوسی اور اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…