کراچی(این این آئی) پاکستان دنیا کے زیادہ خوش رہنے والوں ملکوں کی فہرست میں 8درجے بہتری کے ساتھ75 سے 67ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ فن لینڈ پہلے نمبر پرہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے زیادہ سے زیادہ خوش رہنے و الوں ملکوں کی فہرست میں آٹھ درجے بہتری سے 67ویں نمبر پر آ گیا،پاکستان گذشتہ برس اسی فہرست میں 75ویں نمبر پر تھا،پاکستانی خطے میں سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک ہے۔
رپورٹ میں مودی کے بھارت کا نمبر 144 ہے۔فن لینڈ دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک قرار پا یا، ڈنمارک دوسرے، ناروے تیسرے، آئس لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق ہالینڈ پانچویں جبکہ سوئزر لینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔فہرست میں سویڈن ساتویں، نیوزی لینڈ آ ٹھویں اور کینیڈا نویں نمبرپر ہے۔فہرست میں دسویں نمبر پر آ سٹریا ہے۔فہرست میں بنگلہ دیش ایک125 اور سر لنکا ایک 133 نمبر پرہے۔