جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین،روس اور امریکہ کی سہولت کاری میں پاکستان و افغانستان مل بیٹھ کریہ کام کریں،اسفندیارولی خان نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے دیرینہ گلے شکوے اور بداعتمادی کا خاتمہ ناگزیر ہے، امن مذاکرات میں افغان حکومت کی شمولیت امن کی جانب مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل میں سہہ روزہ عالمی امن کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس سے پختونوں کا خون سرحد کے دونوں جانب بہتا آ رہا ہے،

اب وقت آ چکا ہے کہ اس خون بہا کو روک کر امن و صلح کی جانب بڑھا جائے، انہوں نے کہا کہ تشدد سے نفرت اور رشتوں میں دراڑ جبکہ امن سے محبت کو تقویت ملتی ہے، جس روز افغان صدر امریکی دورہ منسوخ کیا،مزاکراتی عمل میں خطرناک موڑآ گیا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت و ریاست افغانستان کی شرکت کے بغیر امن مذاکرات بے معنی ہیں، اسفندیار ولی خان نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں مل بیٹھ اپنے مسائل حل کریں اور چین روس و امریکہ کو اس دوران سہولت کاری کا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ چمن سے قندہار تک براستہ ریل تجارت کا آغاز روشن مستقبل کی نوید لائے گی، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ پالیسی میں نرمی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر کے دونوں ملکوں کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان ویزے کی شرط ختم کی جائے، انہوں نے کہا کہ کابل جلال آباد اور قندہار یونیورسٹیوں کو پشاور،ڈیرہ اسماعیل اور کوئٹہ کی جامعتا سے منسلک کر کے افغان طلباء کیلئے نشستیں مختص کی جائیں، اسفندیار ولی خان نے کانفرنس میں شرکت کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خواتیں نے اٹھایا جنہوں نے اپنے گھرانوں کے مردوں کی لاشیں اٹھائیں، آخر میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل افغان حکومت کی سربراہی میں جلد از جلد شروع کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…