جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کادوسرے روز بھی گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج،پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سرپرائز دیدیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے دوسرے روز بھی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز،خواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجاً ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کر کے اسمبلی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیا،واک آؤٹ کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین ایوان میں ہی بیٹھے رہے،کورم کی وجہ سے اجلاس کل (جمعرات) صبح ساڑھے11بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کااجلاس

سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔ اجلاس میں (ن) لیگ کی جانب سے مسلسل دوسرے روز بھی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کیاگیا۔رانا مشہود خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق کی پیشی تھی،آج بدھ کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی ہوگی تو پولیس کو باور کروایاجائے کہ اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں ہیں ان پر تشدد کو روکا جائے۔(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ پیشی کے موقع پر بدتمیزی کی جاتی ہے، ہم نے بہت مشکل سے پولیس کا نظام بہتر کیاتھا۔لندن ہائیڈ پارک میں سلمان شہباز سے پرویز مشرف کی سڑک پر ملاقات ہوئی،پرویز مشرف نے بہت معذرت کی۔سپیکر نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر (ن) لیگ معافی مانگ لے،ویل چیئر کا انتظار ہی نہ کیاجائے،دس سال میں زیادتیاں ہوئیں تو اب پنجاب حکومت زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ جب تک پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے اس وقت تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے،جب تک قائد حزب اختلاف نہیں ہوں گے

تب تک ہاؤس چلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر بارے راجہ بشارت سے فوری جواب لیا جائے۔(ن) لیگ کے سینئر رکن رانا اقبال نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کئے جائیں۔جس پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کو اس معاملے پر تھوڑا وقت دینا چاہیے جس کے بعد (ن)لیگ کے ارکان اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ایوان کی کاررائی سے احتجاجا ً واک آوٹ کر گئے اور کورم کی نشاندہی بھی کر دی گئی۔

لیگی اراکین اسمبلی نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع لیگی اراکین اسمبلی پروڈکشن آڈر جاری کرو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی کے نعرے لگاتے رہے۔ پینل آف چیئرمین میاں محمدشفیع نے پانچ منٹ کے لیے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی تاہم کورم پورا نہ ہو سکا جس پر 15منٹ کا وقفہ کر دیا گیا اور تعداد پوری ہونے پر اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا تاہم ابھی اجلاس مزید15منٹ ہی چلا تھا کہ دوبارہ کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔چیئر کی جانب سے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی گئی لیکن کورم پورا نہ ہو سکا جس پر اجلاس کل بروز جمعرات سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔اس سے قبل ایوان میں سپیشل کمیٹی نمبر2,4, 5 کی رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی گئی۔توسیع کی تحریک صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…