ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف دور حکومت میں بیت المال میں اربوں کی کرپشن ،مستحقین کونظرانداز کرکے کتنی بھاری رقم سیاسی سفارش پر تقسیم کی گئی؟تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف دور حکومت کے دوران پاکستان بیت المال کی جانب سے 2ارب 39کروڑ روپے سے زائد کی رقومات مستحقین کونظرانداز کرکے سیاسی سفارش پر تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،مالی سال 2017/18کے دوران بیت المال کے ہیڈآفس کی جانب سے دیگر صوبوں میں قائم دفاتر کو نظر انداز کرکے اربوں روپے تقسیم کئے گئے۔

آڈٹ حکام نے معاملے کی مکمل انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے ۔آڈٹ حکام کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق مالی سال 2017/18کے دوران 1ارب39کروڑ 82لاکھ روپے میرٹ کے برخلاف سیاسی شخصیات کی سفارش پر ترجیحی بنیادوں پر دئیے گئے ہیں اور بیت المال کی انتظامیہ حقیقی مستحقین کو امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان بیت المال کی جانب سے مالی سال 2017/18کے دوران 2ارب روپے آئی ایف اے پروگرام کیلئے مختص کئے گئے جس کے تحت مستحقین کو صحت ،تعلیم اور دیگر اخراجات کیلئے رقومات فراہم کرنی تھی تاہم بیت المال کے حکام نے1ارب روپے چاروں صوبوں میں قائم دفاتر کیلئے مختص کردیا جبکہ بقایا 1ارب روپے ہیڈ آفس کیلئے مختص کردیا جسے سیاسی شخصیات کی جانب سے دی گئی سفارشات کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا جبکہ وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے 7مقامات پر قائم ریجنل آفسز کیلئے مختص 1ارب روپے ان دفاتر میں مستحقین کی جانب سے مالی امداد سمیت تعلیم اورصحت کیلئے جمع کرائی گئی درخواستوں کے مقابلے میں بہت کم نکلا ۔آڈٹ حکام کے مطابق ہیڈآفس کا کام رقومات تقسیم کرنا نہیں بلکہ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قائم ریجنل دفاتر کے انتظامی امور پر نظر رکھنا ہے اور ہیڈآفس کی جانب سے اربوں روپے کے بجٹ کی تقسیم سے چاروں صوبوں میں مستحقین کی حق تلفی ہوئی ہے۔ آڈٹ حکام نے ہیڈآفس کی جانب سے رقومات کی تقسیم پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…