جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

کرتا رپور راہداری منصوبے کے  افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان، دریائے راوی کا رُخ موڑنے کا فیصلہ،ایئرپورٹ جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)کرتارپور راہداری کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر عاطف مجید نے کہاہے کہ کرتا رپور راہداری منصوبے کا افتتاح نو نومبر کو ہوگا، بارہ نومبر کو بابا گرونانگ کا جنم دن منایا جائیگا،منصوبے کا چھیاسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،پینتالیس دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا،ابتدائی مرحلے میں پانچ ہزار اور بعد میں دس ہزار یاتریوں کی آمد اور رہائش ہوگی،ہوائی اڈے جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

پیر کوکرتارپور راہداری کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر عاطف مجید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ٹھائیس نومبر کومنصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نو نومبر کو منصوبے کا افتتاح ہوگا۔ بارہ نومبر کو بابا گرونانک کا جنم دن منایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں پانچ ہزار اور بعد میں دس ہزار یاتریوں کی آمد اور رہائش ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بابا گرونانک بیالیس ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجہ صاحب گردوارہ چار ایکڑ اور ننکانہ صاحب گردوارہ چودہ ایکڑ پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کا چھیاسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 45 دن میں باقی ماندہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،نو نومبر کو بھارت سے یاتری آنا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پانچ ہزار یاتریوں کے داخلے اور خروج کے لئے چھیتر امیگریشن کاؤنٹر ز بنا دئیے گئے ہیں،دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارڈر ٹرمینل زیرو پوائنٹ سے ساڑھے تین سو میٹر پر تعمیر کیاگیا ہے،ٹرمینل کے باہر بسوں کے ذریعے گردوارہ تک یاتریوں کو لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہوائی اڈے جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دریا راوی کا رخ موڑنے کے لئے ایک نہر نکالی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں یاتریوں کے لئے جدید سہولیات سے مزین ٹینٹ ویلیج بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی ایریا دس لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال منصوبہ صرف دس ماہ میں مکمل کیاگیا ہے،ہر پاکستانی اور بھارتی سکھ یاتری فنگر پرنٹس کے بعد گردوارہ میں داخل ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ پیدل یاتریوں کے لئے گزرگاہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…