شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کردی،حیرت انگیزانکشافات

16  ستمبر‬‮  2019

مانچسٹر (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے اقدام کی وضاحت کر تے ہوئے کہاہے کہ شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا کیونکہ عثمان بزدار کو کچھ تحفظات تھے۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے مشیر اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو مشیر مقرر کیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔شہباز گل کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے سے متعلق مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شہباز گل کو ہٹائے جانے کی وضاحت کر دی ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا کیونکہ عثمان بزدار کو کچھ تحفظات تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔حکومت مخالف احتجاج سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی سر گرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن قانون توڑا گیا تو منتخب حکومت آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے اقدام کی وضاحت کر تے ہوئے کہاہے کہ شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا کیونکہ عثمان بزدار کو کچھ تحفظات تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…