اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب کی بڑی اور کامیاب کارروائی ، پاکستانیوں کے اربوں روپے لوٹنےوالےملزمان گرفتار

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نیب لاہور نے ٹویوٹا موٹرز گوجرانوالہ کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزمان مالکان جاوید مظفر بٹ اور ملک عثمان ریاض کو گرفتارکرلیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان نے 2006 میں نئی گاڑیوں کی بکنگ کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا اورعوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے وصول کئے۔ملزمان نے 2015 تا 2019 کے دوران غیرقانونی طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی رقوم وصول کی ۔ملزمان متاثرین سے گاڑیوں کی

مکمل قیمت کے برابر رقم بطور انویسٹمنٹ وصول کرتے رہے جس پر بھاری منافع کے نام پر سبز باغ دکھاتے رہے۔ ملزمان کیخلاف نیب لاہور میں کم و بیش 700 متاثرین کی شکایات موصول ہو چکی ہیں۔گوجرانوالہ سے شروع ہونیوالا غیرقانونی کاروبار گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد بعدازاں پورے پنجاب میں پھیل گیا۔ گرفتار ملزمان آپس میں بزنس پارٹنر ہیں اوران کے خلاف دھوکہ دہی سے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی سرمایہ حاصل کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…