جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان وفود کی سطح پر اہم ملاقات، اسلام آباد کی طرف مار چ اور لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال،ن لیگ نے جواب دیدیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان وفود کی سطح پر لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جے یو آئی کے اسلام آباد کی طرف مار چ اور لاک ڈاؤن، مہنگائی،

اپوزیشن رہنماؤں پر کیسز پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی زیر غور آئی، مسلم لیگ (ن) ملاقات کے حوالے سے پارٹی قائد محمدنواز شریف سے مشاورت کرے گی۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے اکرم خان درانی،مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسد محمود،مولانا امجد خان جبکہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، انجینئر خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، برجیس طاہر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مہنگائی کی حالیہ لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کی معاشی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔ملاقات میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مارچ اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اعلان کا تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کی سطح پر مشاورت کا دورہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان وفود کی سطح پر لاہور میں اہم ملاقات ہوئی

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…