اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح گزارا، یاسین ملک کی
صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔مشال ملک نے کہاکہ حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت موجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔