اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے
مطابق دنیا بھرکے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ۔