منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

’’بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ‘‘متنازعہ بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی شدید تنقید کی زدمیں،اسمبلی رکنیت ختم کرنیکا مطالبہ کردیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں، سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مائی کا لعل

ملک کو نہیں توڑ سکتا، سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے، سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔  فضل الرحمان کی دھمکیوں سے حکومت پر اثر نہیں پڑے گا، ملک درست ٹریک پر چل پڑا ہے اب عوام ملک کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…