ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

58 ممالک کی حمایت،پاکستان نے مسئلہ کشمیرپر بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اٹھاون ممالک کی حمایت سے مشترکہ بیان کا جاری ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے،یورپی یونین کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے، اب کشمیر پہلی دفعہ یورپین پارلیمنٹ میں بطور ایجنڈا زیر بحث آئے گا،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے کشمیر سیل کا تیسرا باضابطہ اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت، وزارت خارجہ میں ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ جنیوا اور اس میں ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے اطمینان محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری کاوشیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں،دنیا نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا وہ غیر معمولی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سول سوسائٹی، ہیومن رائٹس تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھاون ممالک کی حمایت سے مشترکہ بیان کا جاری ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کی قلعی کھل رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یورپی یونین کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور اب کشمیر پہلی دفعہ یورپین پارلیمنٹ میں بطور ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ ہونے والے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان، مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے مظلوم انسانوں کے مقدمے کو دنیا بھر کے سامنے پیش کریں گے۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے بعد دیگر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مظفرآباد میں ہندوستان سمیت دنیا بھر کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چالیس روز سے محصور لاکھوں انسانوں پر جاری بدترین مظالم کو واضح طور پر دنیا بھر کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کو بروئے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں شرکاء اجلاس نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے انسانوں پر جاری بھارتی مظالم پر، اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر سترہ ستمبر کو بحث ہو گی،

اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یورپین یونین کے ایجنڈے میں بھی شامل کر لیا گیا جس کے مطابق یورپین یونین کے اجلاس کے دوران بریفنگ کے بعد مسئلہ کشمیر پر بحث بھی ہوگی۔اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی۔مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ کو زیربحث لانے میں پاکستانی نڑاد یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کے لئے متحرک رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔ یورپی یونین کے اجلاس میں اس اہم اور سنگین مسئلے پر جامع بحث ہو گی۔چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے بھی مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں کشمیر پر بحث ایک اہم پیشرفت ہے۔ امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…