راولپنڈی(این این آئی) اب ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر کوئی بھی یہ کام نہیں کرسکے گا،سول ایوی ایشن نے عوام پر نئی پابندیاں عائد کردیں،نوٹیفیکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق موبائل فون سے خوفزدہ پنجاب پولیس کے ساتھ سول ایوی ایشن بھی موبائل فون سے خوفزدہ نظر آنے لگی،ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن، اور لاؤنج میں موبائل فون کے ا ستعمال پر پابندی عائد کر دی۔ جمعہ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
جس کے مطابق ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام ایئرپورٹس منیجر کو پابندی بارے ہدایات جاری کردیں گئیں،دریں اثناء اندرون وبیرون ملک سے آنے اورجانے والی 14منسوخ جبکہ 6پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی لندن سے آنے وجانے والی دوطرفہ پرواز 757اور758،چائنہ ائر کی گوانگزو کی دوطرفہ پرواز 6037/6038،سرین ائر کی کراچی انے وجانے والی دوطرفہ پرواز 523/522،پی آئی اے کی دہلی کی دوطرفہ پرواز 270/271،پی آئی اے کی ملتان کی دوطرفہ پرواز 683/684،پی آئی اے کی اسلام آباد کی دوطرفہ پرواز 653/654،ائر بلیو کی جدہ سے جانے والی پرواز 470اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام ٹرین شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئے۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعد د ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے،خیبر میل 3 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 3گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے، گرین لائن 1 گھنٹہ،تیز گام 1 گھنٹہ، علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے،اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ20، شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ1 گھنٹہ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے اورفرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کاشکار ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔