جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ،صورتحال تشویشناک،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ،خطرناک انتباہ جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے ضلع بھر میں دفع 144 نافذ کر دی ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ وفاقی دارالحکومت میں قائم ٹائر شاپس مالکان پر ٹائرز ڈسپلے کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،شہری پودوں کو پانی دینے میں احتیاط سے کام لیں اور صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کھلے عام گاڑیوں کو دھونے اور پانی گلیوں اور شاہراوں پر بہانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق شہریوں کی طرف سے گلیوں اور شاہراہوں پر بہایا جانے والا پانی مختلف مقامات پر جوہڑوں اور تالابوں کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔جوہڑوں اور تالابوں میں کھڑے پانی سے ڈینگی مچھر پرورش پاتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرکہ جان لیوا بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ شہر کو ڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ضلعی مجسٹریٹ نے کہاکہ شہریوں کے تعاون سے وفاقی دارلحکومت کو ڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ڈینگی وائرس کا محرک بننے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ادھر وزیر صحت خیبر پختونخوا ہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ صوبے میں ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈینگی کے ساڑھے اٹھارسو میں سے 903 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 675 کیسز کا تعلق پشاور سے ہے۔وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے انیس محکمے ڈینگی کے خاتمے میں تعاون کرینگے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں عوام میں پولیو کے معاملہ کی طرح خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے،لوگوں میں خوف نہ پھیلے اس وجہ سے اسپتالوں کو ڈیٹا شیئر کرنے سے روکا ہے،ڈینگی کا تمام تر ڈیٹا میڈیا کو ڈی جی ہیلتھ فراہم کرنے کے مجاز ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…