اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح نئے اسلامی سال کا آغاز ہو
گیا ہے، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے مطابق محرم 1441 ھ کا چاند نظر آ گیا ہے، لہٰذا یکم محرم الحرام 1441ھ یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گی اور نویں، دسویں محرم بالترتیب 9 اور 10 ستمبر 2019ء کو ہو گی۔